حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "عيون اخبار الرضا" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام الرضا علیه السلام:
اِنَّ زُوّارَ قَبْرى لَأَكْرَمُ الْوُفُودِ عَلَى اللّه ِ يَوْمَ الْقِيامَةِ، وَ ما مِنْ مُؤْمِنٍ يَزُورُنى فَيُصيبُ وَجْهَهُ مِنَ الْماءِ اِلاّ حَرَّمَ اللّه ُ تَعالى جَسَدَهُ عَلَى النـّارِ.
حضرت امام رضا علیہ السلام نے فرمایا:
میری قبر کے زائرین محترم اور مکرم ترین گروہوں میں سے ہیں جو قیامت کے دن خدا کے پاس حاضر (وارد) ہوں گے اور کوئی مومن نہیں ہے جو میری زیارت کرے اور میری زیارت کے راستے میں اس کے چہرے سے پانی (پسینہ) کا قطرہ ٹپکے مگر یہ کہ خداوند متعال اس کے بدن پر دوزخ کی آگ کو حرام کر دیتا ہے۔
عيون اخبار الرضا عليه السلام، ج 2، ص 248